راولپنڈی کرائم رپورٹر کی رپورٹ مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کی اینکر پرسن اور پروگرام میزبان رابعہ احسن کو راولپنڈی میں ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر ان کے شوہر کو حراست میں لے کر مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق رابعہ احسن کی لاش اتوار کو راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد، اڈیالہ روڈ پر واقع ان کے گھر سے ملی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پولیس کو رابعہ احسن کے حوالے رپورٹ کیا گیا ہے ۔نجی چینل سے خاتون منسلک تھیں ۔ان کی ڈیڈ باڈی کمرے سے ملی ۔پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے ۔مقتولہ کے شوہر احسن کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رابعہ احسن کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا مشتبہ اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی اہلکار گھر پہنچے تو رابعہ احسن گولی لگنے کے باعث دم توڑ چکی تھیں۔ بعد ازاں پولیس اور فرانزک ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے موت کی وجوہات اور فائرنگ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے میں مدد ملے گی۔ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔ پولیس نے تاحال یہ تفصیلات جاری نہیں کیں کہ فائرنگ کے وقت گھر میں کون کون موجود تھا اور ملزم کے مبینہ کردار سے متعلق کیا شواہد سامنے آئے ہیں۔ قتل کی وجوہات بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ رابعہ احسن نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک سابقہ پوسٹ میں ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے معاملے پر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے اس معاملے سے متعلق ماضی میں قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹس اور کابینہ کمیٹیوں کا حوالہ بھی دیا تھا۔ انہوں نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو سے متعلق ٹی وی پروگراموں پر ہونے والی عدالتی کارروائیوں اور اس منصوبے کے حوالے سے مبینہ طور پر اپارٹمنٹس حاصل کرنے والے افراد کے بارے میں بھی تبصرے کیے تھے۔ اب تک ایسا کوئی باضابطہ ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے رابعہ احسن کی سوشل میڈیا پوسٹس یا ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو سے متعلق ان کے تبصروں کو قتل کے واقعے سے جوڑا جا سکے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس سامنے آنے کے بعد واقعے سے متعلق مزید تفصیلات متوقع ہیں۔