راولپنڈی: بیرسٹر سلمان صفدر نے ایکس پر پوسٹ کرکے ملاقات کا بتایا۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں لکھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ ملاقات ہوئی، جیل حکام نے آج سہ پہر 4:30 بجے ملاقات کرائی۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ متعدد درخواستوں کے بعد بانی پی ٹی آئی سے 7 ماہ اور بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی، تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر بات کے لیے ملاقات کا وقت ناکافی تھا، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور رہن سہن کے حالات سے آگاہ کیا، دونوں نے بعض قانونی معاملات اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات دیں۔