ایل این جی کے2کارگوز کیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہلےکارگوکی ڈلیوری 14سے 16دسمبر2026تک رکھی گئی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سردیوں میں گیس کی قلت پوری کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔آخری تاریخ میں 10 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔اس سےپہلے6 نومبر تک عالمی سپلائرزسےبولیاں طلب کی گئیں تھیں،عالمی سپلائرزاب10 نومبرتک بڈزجمع کرا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹینڈر کے تحت موصول بڈز 10 نومبرکو ہی کھول دی جائیں گی۔ایل این جی کارگوزکی ڈلیوی کے دورانئےمیں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہلےکارگوکی ڈلیوری 14سے 16دسمبر2026تک رکھی گئی ہے۔ دوسرے ایل این جی کارگو کی ڈلیوری 9سے11جنوری2027 تک ہے۔حکومت نے4 نومبر کوایل این جی کے2 اسپاٹ کارگوز خریداری کےلیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔
ذرائع مطابق ٹینڈرپاکستان ایل این جی لیمیٹڈکی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ٹینڈردسمبر2026 اورجنوری 2027کی سپلائی کے لیےجاری کیا گیا تھا۔ ٹینڈرزکے تحت موصول بڈزآج 6 نومبرکو ہی کھولی جانی تھیں۔
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں