مری: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا تنویر سپرا کے مطابق، منگل کو مری میں بچوں کو لے جانے والی اسکول وین بریک فیل ہونے کے بعد قابو سے باہر ہوگئی اور اس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، جس سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ صبح 7 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا جب گاڑی میں بظاہر بریک فیل ہو گئی جس کی وجہ سے وہ آگ پکڑنے سے پہلے ہی قابو سے باہر ہو گئی۔ وین ڈرائیور کے ہمراہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو گاڑی سے نکالنے میں مدد کی جس کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔