قومی
بریکنگ نیوز
حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
تین روز کے دوران پیٹرول 15 روپے 91 پیسے اور ڈیزل 15 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے 4 نومبر 2026 کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کم کرکے 362 روپے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آنے لگے ہیں۔
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں