قومی
بریکنگ نیوز
وزیر پیٹرولیم کا آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑی خوشخبری دینے کااعلان
وزیر پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو خوشخبری سنا دی۔ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین میں حکومت کا براہ راست کردار محدود ہوتا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو یقیناً بہت مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے، اس کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔ عوام کو ریلیف اسکیم کے تحت 130 ارب کی اسبسڈی دی گئی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ سردیوں میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل این جی درآمد کرنے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے تینوں اوقات میں پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
اپنے خطاب میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض شہروں سے ایل پی جی کی قیمت 700 سے 800 روپے فی کلو تک پہنچنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں اس کی دستیابی کے مسائل بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گزشتہ چند روز سے ایل پی جی کی فراہمی اور قیمتوں کے معاملات پر متعلقہ شعبوں سے رابطے کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کی مجبوری سے ناجائز منافع کمانے کا سلسلہ روکا جاسکے۔
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں