اسلام آباد(ایس اعوان)ملک میں آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3540 روپے تک برقرار ہے جبکہ کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کی قیمت 3400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 3333 روپے 33 پیسے جبکہ راولپنڈی میں 3306 روپے 66 پیسے تک فروخت ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ اور پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3300 روپے تک ہے، جبکہ بنوں، کوئٹہ اور خضدار میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 3200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سکھر میں 20 کلو آٹے کی قیمت 3160 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3133 روپے 33 پیسے جبکہ سیالکوٹ میں 3133 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کی قیمت 3000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2946 روپے 66 پیسے جبکہ ملتان اور سرگودھا میں بالترتیب 2933 روپے 33 پیسے اور 2933 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق موجود ہے، کراچی، حیدرآباد اور اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں شہریوں کو 20 کلو آٹے کا تھیلا تین ہزار روپے سے زائد میں خریدنا پڑ رہا ہے
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں