اسلام آباد: نیوز رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں 24 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 896 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 12 ہزار 136 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہو گئی ہے۔