اسلام آباد( ایس اعوان) وفاقی دارالحکومت میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، جرمن سفارت خانے کے زیر انتظام اسلام آباد میں سجا سالانہ کرسمس چیریٹی بازار، رنگا رنگ اسٹالز، موسیقی اور بچوں کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے،اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کی سالانہ کرسمس چیریٹی مارکیٹ میں مختلف ممالک و قومیتوں کے افراد نے بھرپور شرکت کی، ہر سو کرسمس کی خوشیوں کے دلکش رنگ اور مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی کے پیغام بکھر گئے مختلف سجاوٹی اشیاء،جرمنی کے روایتی کھانوں اور کرسمس تحائف کے اسٹالز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ سینٹا کلاز سے تحائف لے کر بچے خوشی سے پھولے نہ سمائے جرمن سفیر اینا لیپل کا کہنا تھا کہ کرسمس صرف تحائف وصول کرنے کا نہیں بلکہ دوسروں کے لیے خوشیاں پیدا کرنے کا نام ہے سفارت خانے کے ثقافتی امور کے سربراہ جان جیرالڈ کراؤسر کہتے ہیں کرسمس مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدن فلاحی کاموں میں استعمال ہوگی کرسمس مارکیٹ نے اسلام آباد کی فضاؤں میں امن، خوشحالی، ہم آہنگی اور محبت کے رنگ بکھیر دئیے شرکاء نے بچوں کے کوائر گروپس کی خصوصی پرفارمنس، لکی ڈراما اور سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا
قومی
بریکنگ نیوز
کرسمس صرف تحائف وصول کرنے کا نہیں بلکہ دوسروں کے لیے خوشیاں پیدا کرنے کا نام ہے، جرمن سفیر اینا لیپل کا کرسمس چیریٹی مارکیٹ کے شرکاء سے خطاب
وفاقی دارالحکومت میں کرسمس تقریبات کا آغاز، جرمن سفارت خانے نے سالانہ کرسمس چیریٹی مارکیٹ سجا دی کرسمس مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدن فلاحی کاموں میں استعمال ہوگی، جان جیرالڈ کراؤسر، سربراہ ثقافتی امور، جرمن سفارت خانہ
S
S Awan
اسٹاف رپورٹر، پاک وائسز
متعلقہ خبریں
مقبول خبریں
۱
حرمین شریفین کے تقدس کیلئے پاک فوج کے دستے سعودی عرب روانہ
۹ گھنٹے پہلے ۱۲
۲
بجلی صارفین پر مزید 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
۹ گھنٹے پہلے ۱۱
۴
پی آئی اے میں 50 نئے جہاز بیڑے میں شامل کرنے کی تیاریاں
۱۰ گھنٹے پہلے ۱۳
حالیہ خبریں
حرمین شریفین کے تقدس کیلئے پاک فوج کے دستے سعودی عرب روانہ
۹ گھنٹے پہلے • قومی
بجلی صارفین پر مزید 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
۹ گھنٹے پہلے • قومی
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
۹ گھنٹے پہلے • قومی
پی آئی اے میں 50 نئے جہاز بیڑے میں شامل کرنے کی تیاریاں
۱۰ گھنٹے پہلے • قومی
زمرہ جات
نیوز لیٹر
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے ای میل پر حاصل کریں۔
اشتہار ۳۰۰ × ۲۵۰
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں