اسلام آباد(ایس اعوان) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت برائے سکیورٹی ڈین جاروس نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ نے سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ہجرت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آر فور پلس ای فور فریم ورک کے تحت مسلسل تعاون جاری رکھنے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ معاملات اور علاقائی امور پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تبصرے (۰)
اپنی رائے دیں